اسد قیصر اسپیکر قومی اسمبلی، چوہدری سرور گورنر پنجاب نامزد

اسد قیصر اسپیکر قومی اسمبلی، چوہدری سرور گورنر پنجاب نامزد

Samaa Web Desk
August 10, 2018

تحریک انصاف نے اسد قیصر کو اسپیکر قومی اسمبلی، چوہدری محمد سرور کو گورنر پنجاب اور ق لیگ کے رہنما پرویز الہی کو پنجاب اسمبلی کا اسپیکر نامزد کر دیا۔


بنی گالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسد قیصر خیبر پختونخوا اسمبلی کا ایوان پانچ سال تک آئین کے مطابق چلا چکے ہیں جبکہ چوہدری محمد سرور گورنر پنجاب رہ چکے ہیں۔

 

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پنجاب میں تحریک انصاف کو واضح اکثریت حاصل ہوچکی ہے اور اب ہم باقاعدہ حکومت بنانے کی پوزیشن میں آچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری سرور آئینی تقاضوں سے باخوبی واقف ہیں اور آنے والے نئے وزیراعلی پنجاب کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

 

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 13 اگست کو حلف اٹھانے والے نو منتخب اراکین کو شام میں مدعو کیا ہے جس میں اگلا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ شرکت کرنے والوں میں ہمارے اتحادی بھی شامل ہوں گے۔

 

اس سے قبل چوہدری سرور مسلم لیگ ن کی جانب سے گورنر پنجاب تھے تاہم سیاسی اختلافات کی بنا پر انہوں نے عہدے سے استعفی دے کر پارٹی بھی چھوڑ دی تھی۔