سابق ارکان اسمبلی سے رہائش گاہیں خالی کرانا شروع، بڑے نام بھی شامل

Samaa Web Desk
August 10, 2018

پارلیمنٹ لاجز میں سابق ارکان پارلیمنٹ سے رہائش گاہیں خالی کروانے کےلئے سی ڈی اے حکام نے کارروائی شروع کر دی۔

سی ڈی اے حکام کے مطابق 52 سابق پارلیمنٹیرینز بدستور فلیٹس پر قابض ہیں جن سے رہائش گاہیں خالی کروانے کےلئے شعبہ انفورسمنٹ نے کارروائی شروع کردی۔

سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ مئی میں اسمبلیاں تحلیل ہونے کے باوجود 52 ارکان اسمبلی تاحال رہائش گاہوں پر قابض ہیں۔

سما کو موصول ہونے والی 52 سابق پارلیمنٹیرینز کی فہرست میں طلال چوہدری، فاروق ستار، پیر امین الحسنات شاہ، ظفر اللہ جمالی، میجر طاہر اقبال، بلال ورک، مولانا امیر زمان اور شیخ آفتاب جیسے کئی بڑے نام بھی شامل ہیں۔