Thursday, October 22, 2020  | 4 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

اکرم درانی اور شیرین مالک پر بم حملوں میں ملوث ملزمان گرفتار

SAMAA | - Posted: Aug 9, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 9, 2018 | Last Updated: 2 years ago

بنوں پولیس نے سابق وفاقی وزیر اکرم خان درانی اور شیرین مالک پر موٹر سائیکل بم دھماکوں میں ملوث ملزمان گرفتار کرلئے۔ بنوں پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے الیکشن مہم کے دوران سابق وزیراعلیٰ اور این اے 35 سے امیدوار اکرم خان درانی اور پی کے 89 سے امیدوار شیرین مالک پر ریموٹ کنٹرول...

بنوں پولیس نے سابق وفاقی وزیر اکرم خان درانی اور شیرین مالک پر موٹر سائیکل بم دھماکوں میں ملوث ملزمان گرفتار کرلئے۔

بنوں پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے الیکشن مہم کے دوران سابق وزیراعلیٰ اور این اے 35 سے امیدوار اکرم خان درانی اور پی کے 89 سے امیدوار شیرین مالک پر ریموٹ کنٹرول موٹر سائیکل بم حملوں میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان صدیق اللہ شمالی وزیرستان کے علاقے مائزر دتہ خیل جبکہ قدر ایاز بکا خیل بنوں کے رہائشی ہیں، سی ٹی ڈی نے مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد صدیق اللہ کا تعلق تحریک طالبان پاکستان کے مقامی گروپ سے ہے، ملزم افغانستان سے اپنی ٹیم کے ساتھ عام انتخابات کے دوران دہشت گردی کا منصوبہ لے کر پاکستان آیا تھا، جبکہ قدر ایاز گروپ کا مقامی سہولت کار تھا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان نے دوران تفتیش دہشت گردی کی منصوبہ بندی کا اعتراف کیا اور اکرم درانی اور شیرین مالک پر بم حملوں کی ذمہ داری بھی قبول کرلی، ملزمان کی نشاندہی پر مزید گرفتاریوں کا بھی امکان ہے۔

خیبرپختونخوا میں الیکشن مہم کے دوران اکرم خان درانی اور ملک شیرین مالک پر بم حملوں میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 40 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube