نیپرا نے حکومت پر 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا

Wahab Kamran
August 9, 2018

گدو پاور پلانٹ میں فنی خرابی پیش آنے پر نیپرا نے حکومت کے خلاف پچاس لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا ۔

جرمانہ جنوری سولہ میں پاور پلانٹ میں فنی خرابی پر لگایا گیا ۔

نیپرا کے مطابق، جرمانہ جنوری 2016 میں پاور پلانٹ میں فنی خرابی پر لگایا گیا۔ فنی خرابی کے باعث ملک میں بجلی کا بڑا بریک ڈاون ہوا تھا۔

نیپرا نے کہا کہ پاور پلانٹ کی ٹرانسمشن لائن مرمت کرنے کی پیشگی ہدایت بھی کی۔ مگر حکومت نے اتھارٹی کی ہدایات کو یکسر نظر انداز کیا۔

نیپرا کے مطابق، جرمانہ سرکاری کمپنی جینکو ٹو کی انتظامیہ پر عائد کیا گیا ہے۔