ڈیرہ غازی خان میں پان شاپ اور گٹکا گودام سیل، دو افراد گرفتار

Akhtar Ali
August 9, 2018

file photo.

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے آج جمعرات کو کاروائی کرتے ہوئے ڈیرہ غازی خان میں پان شاپ کے گودام پر چھاپہ مارا اور نو ہزار سے زائد گٹکے کے ساشے برآمد کرلیے۔

ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق، ڈیرہ غازی خان کے علاقہ کمیٹی گولائی میں واقع معروف پان شاپ کے گودام پر چھاپہ مار کر گٹکے کے نو ہزار چار سو ساشے برآمد کر کے قبضہ میں لے لیے۔

ترجمان کے مطابق، مضر صحت گٹکا فروخت کرنے کے جرم میں پان شاپ کے مالک سمیت دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

photo source: Samaa/Akhtar Ali

زیرحراست دونوں ملزمان کیخلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور دکان کو بھی سیل کر دیا گیا ہے.

ڈائریکٹر آپریشنز فوڈ اتھارٹی ساوتھ پنجاب شہزاد مگسی کے مطابق، مضر صحت گٹکا کے نقصانات سے نوجوان نسل کو بچانے اور پنجاب کو گٹکا فری بنانے کے لیے اس طرح کی کاروائیاں بلاتعطل جاری رہینگی۔