پاکستان کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والی جاپانی خاتون

پاکستان کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والی جاپانی خاتون

Dewan Adil
August 8, 2018

جاپانی فون، لیپ ٹاپ ،گاڑیاں سب عام ہیں لیکن کیا آپ کو پتہ ہے کہ الیکشن 2018 میں کامیاب ہونے والی پاکستان میں جاپانی ایم پی اے بھی ہیں۔

منڈی بہاالدین کی جاپانی ایم پی اے پی پی پینسٹھ سے حمیدہ وحید تیسری بار رکن پنجاب اسمبلی بنی ہیں، جاپان میں پیدا ہوئیں وہیں پلی بڑھیں جاپانی انہیں سمیراحنا کہتے تھے۔

نو منتخب ایم پی اے حمیدہ وحید کا کہنا تھا کہ مندی بہاالدین کے لوگوں نے اکیلی جاپانی لڑکی کو جو پیار دیا ہے وہ میں نہیں بھولوں گی، جس طرح میرے والد کایہاں ذاتی ووٹ تھا میرا بھی زاتی ووٹ ہے خونی رشتہ دار تو کوئی نہیں ہے لیکن یہاں کے لوگوں کی اچھی بات یہ ہے کہ والد کو فوت ہوئے عرصہ بیت گیا لیکن لوگ میرا ساتھ نبھارہے ہیں۔

پچھلی حکومت میں حقوق نسواں کی وزیر رہیں اپنے حلقے میں پونے پانچ ارب روپے کے کام بھی کروائے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ہم حمیدہ وحید سے اس لئے محبت کرتے ہیں کہ وہ عوام کے لئے اپنی جان سے زیادہ قربانی دیتی ہے خوشی غمی میں محترمہ کے علاوہ کسی سیاست دان کو نہیں دکھا سیاست دانوں میں یہ کوالٹی حمیدہ وحید میں دکھی ہے کہ وہ غریبوں کی خوشی غمی میں شامل ہوتی ہے۔

محنت کرنے کے جاپانی فلسفے کو اپنائے سمیرا حنا پاکستان آکر حمیدہ وحید بنیں تو پھر پلٹ کر نہیں دیکھا ۔