تبديلی کا خواہشمند شخص اسپين سے براستہ سڑک لاہور پہنچ گيا

August 7, 2018

پاکستان میں تبدیلی کا خواہشمند شخص اسپین سے براستہ سڑک لاہور پہنچ گیا اپنی اسپیشل گاڑی کو تبدیلی ایکسپریس کا نام دیا اور اب عمران خان سے ملنے کا خواہشمند ہے ۔

 

انورخان نامی شخص نے ایئر فورس کی ملازمت چھوڑی اور بیرون ملک چلا گیا لیکن 38 سال بعد کیپٹن انورخان نے اپنے وطن کی راہ لی اور جہاز سے نہیں بلکہ اپنی تیار کردہ تبدیلی ایکسپریس میں سفر شروع کیا، بیڈ، صوفے، ٹی وی اور تمام سہولیات سے مزین گاڑی میں اسپین سے براستہ ایران پاکستان پُہنچا۔

ساٹھ سالا انورخان کا کہنا ہے کہ ووٹ ڈالنے کی خواہش تو پوری نہیں ہوئی مگر اب بنی گالہ جاکر کپتان کو مبارکباد دوں گا ۔

انور کا کہنا ہے کہ میں یہاں ووٹ ڈالنے کے لیے آنا چاہتا تھا میں عمران خان کا مداح ہوں، وہ اس ملک کو دوبارہ خوشحال بنائے گے، میں ووٹ تو نہیں ڈال سکا لیکن اب بنی گالا عمران خان سے ضرور ملوں گا۔

انورخان نے یہ طویل راستہ تقریباً اٹھارہ دن میں مکمل کیا انورخان کے مطابق اس کی تبدیلی ایکسپریس پاکستانیوں کےلیے اُمید اور ترقی کا پیغام ہے۔