عمران خان کا بغیر پروٹوکول پشاور کی سڑکوں کا دورہ

عمران خان کا بغیر پروٹوکول پشاور کی سڑکوں کا دورہ

Samaa Web Desk
August 7, 2018

نامزد وزیراعظم عمران خان نے بغیر پروٹوکول پشاور شہر کا دورہ کیا، ڈرائیونگ کے فرائض پرویز خٹک نے انجام دیئے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان صوبائی پارلیمانی پارٹی سے خطاب کے بعد بغیر پروٹوکول کے اسلام آباد روانہ ہوگئے، سابق وزیراعلیٰ  پرویز خٹک نے عمران خان کی گاڑی کے ڈرائیور کو نیچے اتارا اور خود ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ گئے۔

عمران خان نے جی ٹی روڈ پر گاڑی سے بی آر ٹی منصوبے کا جائزہ بھی لیا۔