Thursday, September 24, 2020  | 5 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

پی ٹی آئی کے اتحادی بھی کہہ رہے ہیں دھاندلی ہوئی ہے، سعد رفیق

SAMAA | - Posted: Aug 7, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 7, 2018 | Last Updated: 2 years ago

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کا کہنا تھا کہ 26 جولائی کو ہم نے دوبارہ گنتی کے لئے رجوع کیا، آج11بجے کا وقت دیا گیا سوا پانچ بجے گنتی شروع کی گئی۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں، تھیلے کئی گھنٹے...

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کا کہنا تھا کہ 26 جولائی کو ہم نے دوبارہ گنتی کے لئے رجوع کیا، آج11بجے کا وقت دیا گیا سوا پانچ بجے گنتی شروع کی گئی۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں، تھیلے کئی گھنٹے تک کیوں نہیں کھولے گئے، معلوم نہیں تھیلوں میں کیاہے،کیونکہ وہ کئی گھنٹے غائب رہے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کاعمل شروع ہوچکا ہے، عمران خان نے منتخب حکومت کو گرانے کی کوشش کی اب مکافات عمل کا آغاز ہوچکا ہے۔

خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ پہلے حلقے کھولنے کی پیشکش کی اب بہانے بازی کررہے ہیں، عمران خان لمبی لمبی چھوڑنا اور جھوٹ بولنا بند کریں،پی ٹی آئی کے اتحادی بھی کہہ رہے ہیں دھاندلی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیئے : این اے 131 میں دوبارہ گنتی، عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا

واضح رہے کہ عام انتخابات میں 25 جولائی کو این اے 131 پر عمران خان کے مقابلے میں سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو 680 ووٹوں کے انتہائی کم مارجن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، پی ٹی آئی چیئرمین نے 84 ہزار 313 جبکہ ن لیگی رہنماء نے 83 ہزار 633 ووٹ حاصل کئے تھے۔

اپنی آبائی نشست ہارنے پر خواجہ سعد رفیق نے پہلے الیکشن ٹریبونل میں این اے 131 پر دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی جسے مسترد کردیا گیا تھا، جس کے بعد سابق وزیر ریلوے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست لے کر لاہور ہائی کورٹ پہنچ گئے۔

لاہور ہائیکورٹ نے سماعت کے دوران فریقین کے دلائل سنے اور فیصلہ محفوظ کرلیا تھا، جسٹس مامون الرشید نے سعد رفیق کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے این اے 131 پر دوبارہ گنتی کا حکم دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی کہ عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا جائے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube