الیکشن میں ہار کے بعد جمشید دستی نے فری بس سروس بند کردی

August 7, 2018

مظفر گڑھ میں الیکشن میں ہار کے بعد عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی نے شہریوں کے لیے فری بس سروس بند کردی۔ کہتے ہیں پاکستانی عوام چندہ دے گی اس سے بس سروس بحال کردیں گے۔

سماء کے نمائندے شیراز بشیر کے مطابق، انتخابات دو ہزار اٹھارہ سے پہلے تک جمشید دستی نے اپنے حلقہ میں شہریوں کو مفت سفری سہولت کی فراہمی کے لیے پانچ بسیں چلائی ہوئی تھیں۔ پانچوں بسیں مقامی پیٹرول پمپ پر کھڑی کردی گئی ہیں۔

جمشید دستی قومی اسمبلی کی تین نشستوں اور ایک صوبائی نشست پر انتخابات ہار گئے تھے۔

جمشید دستی کا کہنا ہے کہ فنڈز کی کمی کے سبب فری بس سروس معطل کی گئی ہے۔ بولے کہ قومی اسمبلی سے ملنے والی تنخواہ اور ٹی اے ڈی اے الاونس سے فری بس سروس چلاتا تھا۔ اب اسمبلی میں نہیں ہوں تنخواہ بھی بند ہوگئی فری بسیں نہیں چلا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ غریبوں کی جنگ لڑ رہا تھا ارب پتی زمینداروں سے جنگ لڑ رہا تھا۔ الیکشن بھی میں غربت کی وجہ سے ہارا تھا میرے پاس کوئی حرام کی کمائی نہیں تھی۔