Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

ریحام خان بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے وقت مشکل میں پھنس گئیں

SAMAA | - Posted: Aug 7, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 7, 2018 | Last Updated: 2 years ago

چیئرمین تحریک انصاف اور پاکستان کے متوقع وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان برطانیہ میں بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے وقت مشکل میں پھنس گئیں۔ ریحام خان اپنے بیٹے کے ہمراہ برطانیہ کے ويران پارک ميں بھارتي ميڈيا کو انٹرويو دے رہي تھيں کہ ايک پاکستاني خاتون نے انہيں گھیر لیا اور ریحام...

چیئرمین تحریک انصاف اور پاکستان کے متوقع وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان برطانیہ میں بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے وقت مشکل میں پھنس گئیں۔


ریحام خان اپنے بیٹے کے ہمراہ برطانیہ کے ويران پارک ميں بھارتي ميڈيا کو انٹرويو دے رہي تھيں کہ ايک پاکستاني خاتون نے انہيں گھیر لیا اور ریحام خان پر سوالات کی بوچھاڑ کردی۔

خاتون نے ريحام خان سے سوال کیا کہ کيا آپ بشري بي بي کے پاکستان کي خاتون اول ہونے سے جيلس ہيں؟ جس پر ريحام خان نے جواب دیا کہ ميں اُن سے جيلس نہيں ہوں۔ بشري بي بي عمران کي اہليہ ہيں اور ميں اس ميں خوش ہوں۔

خاتون نے مزید کہا کہ عمران خان نے آپ کو طلاق دي ہے اور آپ بشري بي بي سے جيلس لگتي ہيں۔ آپ نے انڈين ميڈيا کو انٹرويو دينے کے ليے ايسا مقام کيوں منتخب کيا جہاں کوئي آپ کو ديکھ نہ سکے، آپ انڈين ميڈيا کے انٹرويو ميں پاکستان کو بدنام کرنے کي کوشش کر رہي ہيں۔

ريحام خان اپنے جوابات سے خاتون کي تسلي نہ کرسکيں۔ دعائيہ کلمات ادا کرتي رہيں اور آخر ميں جواب ديے بغير روانہ ہوگئيں جبکہ انٹرويو بھي نہ ہوسکا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube