Friday, September 18, 2020  | 29 Muharram, 1442
ہوم   > پاکستان

ایم کیوایم کیساتھ ہمارا ایک نیا رشتہ بنا ہے، عمران اسماعیل

SAMAA | - Posted: Aug 6, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 6, 2018 | Last Updated: 2 years ago

  تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم سے ایک نیا رشتہ بنا ہے اسلیے دونوں فریقین کو بیان بازی سے اجتناب کرنا چاہیئے۔ میڈیا سے گفتگو میں عمران اسماعیل نے کہا کہ ایم کیو ایم ہماری اتحادی جماعت ہے اور ہم کراچی میں انکو بحیثیت اسٹیک ہولڈر ساتھ...

 

تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم سے ایک نیا رشتہ بنا ہے اسلیے دونوں فریقین کو بیان بازی سے اجتناب کرنا چاہیئے۔

میڈیا سے گفتگو میں عمران اسماعیل نے کہا کہ ایم کیو ایم ہماری اتحادی جماعت ہے اور ہم کراچی میں انکو بحیثیت اسٹیک ہولڈر ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ گزشتہ روز دونوں جانب سے جو بیان بازی ہوئی اس پر افسوس ہے اور ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا کیونکہ اب یہ ہمارے ایک نئے رشتے کا آغاز ہے۔

فردوس شمیم نقوی کا بیان پارٹی پالیسی نہیں، نعیم الحق

  گورنر سندھ کی نامزدگی سے متعلق سوال پر عمران اسماعیل نے کہا کہ ابھی ہمیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے اعلان کا انتظار کرنا چاہیئے۔

پی ٹی آئی کراچی کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ایم کیو ایم سے ہاتھ ملانا ہماری مجبوری تھی اور نمبر گیم پورا کرنے کے لئے سمجھوتا کیا۔

واضح رہے کہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی قومی اسمبلی کی 272 نشستوں میں سے 115 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی جبکہ سابق حکمران جماعت مسلم لیگ ن 64 نشستیں لے کر دوسرے نمبر پر رہی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube