Friday, September 18, 2020  | 29 Muharram, 1442
ہوم   > پاکستان

فردوس شمیم نقوی کا بیان پارٹی پالیسی نہیں، نعیم الحق

SAMAA | - Posted: Aug 6, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 6, 2018 | Last Updated: 2 years ago

پاکستان تحريکِ انصاف کے رہنما نعيم الحق کہتے ہيں کہ فردوس شميم نقوی کا بيان پارٹی پاليسی نہيں بلکہ ان کي ذاتي رائے ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نعيم الحق کا کہنا تھا کہ ہم نے قومي مفاد ميں ايم کيوايم سے مفاہمت کي، عمران خان نے فردوس شميم نقوی سے وضاحت کرلي ہے جلد...

پاکستان تحريکِ انصاف کے رہنما نعيم الحق کہتے ہيں کہ فردوس شميم نقوی کا بيان پارٹی پاليسی نہيں بلکہ ان کي ذاتي رائے ہے۔


پی ٹی آئی رہنما نعيم الحق کا کہنا تھا کہ ہم نے قومي مفاد ميں ايم کيوايم سے مفاہمت کي، عمران خان نے فردوس شميم نقوی سے وضاحت کرلي ہے جلد انہيں طلب کر کے اس پر بات کريں گے۔

 

پی ٹی آئی کراچی کے رہنما فردوس شميم نقوی نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ایم کیو ایم سے ہاتھ ملانا ہماری مجبوری تھی اور نمبر گیم پورا کرنے کے لئے سمجھوتا کیا۔

ایم کیو ایم کا پی ٹی آئی سے اتحاد ، کراچی قيادت نے اتحاد کو مجبوری کانام دے ديا

تحريکِ انصاف نے وفاق میں اپنی حکومت بنانے کے لیے متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کو شامل کیا ہے جبکہ ایک دو وزارتیں دینے کا بھی کہا ہے۔

 

واضح رہے کہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی قومی اسمبلی کی 272 نشستوں میں سے 115 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی جبکہ سابق حکمران جماعت مسلم لیگ ن 64 نشستیں لے کر دوسرے نمبر پر رہی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube