Saturday, September 26, 2020  | 7 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

بلوچستان، نو منتخب رکن احمد علی قتل کے مقدمے میں بھی نامزد نکلا

SAMAA | - Posted: Aug 6, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 6, 2018 | Last Updated: 2 years ago

کوئٹہ سے بلوچستان اسمبلی کا نو منتخب رکن احمد علی کوہزاد افغان شہري قرار دیئے جانے کے بعد اب قتل کے مقدمے میں بھی نامزد ہے۔ کوئٹہ کے حلقہ پی بی 26 سے بلوچستان اسمبلی کے رکن منتخب ہونے والے احمد علی کوہزاد نادرا کی جانب سے غیر ملکی قرار دیئے جانے کے بعد ایک...

کوئٹہ سے بلوچستان اسمبلی کا نو منتخب رکن احمد علی کوہزاد افغان شہري قرار دیئے جانے کے بعد اب قتل کے مقدمے میں بھی نامزد ہے۔


کوئٹہ کے حلقہ پی بی 26 سے بلوچستان اسمبلی کے رکن منتخب ہونے والے احمد علی کوہزاد نادرا کی جانب سے غیر ملکی قرار دیئے جانے کے بعد ایک اور مشکل میں پھنس گئے۔

احمد علی کوہزاد جنوری میں ہونے والے ایک قتل کے مقدمے میں سی آئی اے پولیس کو مطلوب نکلے۔ پولیس کے مطابق 23 جنوری کو کوئٹہ کے علاقے مری آباد میں احمد علی کوہزاد کے خالی پلاٹ سے لاپتہ جیولر محمد حفیظ کی لاش ملی تھی جس پر ورثاء نے نو منتخب ایم پی اے سمیت پانچ افراد کو نامزد کیا۔

پولیس کے اعلیٰ حکام نے مقدمے کی تفتیش سی آئی اے پولیس کو منتقل کی جس نے مقدمے میں نامزد پلاٹ کے تین مالکان کو گرفتار کرلیا جبکہ کوئٹہ کے مقامی عدالت سے احمد علی کوہزاد سمیت دو مفرور ملزمان کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

احمد علی کوہزاد کی پاکستانی شہریت سے متعلق مقدمے کی سماعت بھی آج پیر بلوچستان ہائی کورٹ میں ہوگی

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube