اسپین میں پاکستانی نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا

August 5, 2018

اسپین میں پاکستانی نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ بینک کیشیئر کو چالیس لاکھ کی اضافی نقدی لوٹا کر پاکستانیوں کو قابل بھروسہ بنا دیا۔

خرم ایمانداری کی مثال بن کر ابھرا، جہاں بینک کیشیر نےغلطی سے سات ہزار کے بجائے پینتیس ہزار یورو تھما دیئے

یعنی یہ رقم چالیس لاکھ پاکستانی روپے بنتی ہے۔

خرم کا ایمان ڈانوا ڈول نہ ہوا، پاکستان کے بیٹے نے وطن کی عزت کا سوچا اور اضافی رقم کیشیر کو لوٹادی۔ سماء سے خصوصی گفت گو میں خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ اللہ دیا اس کے پاس سب کچھ ہے اور اسے کوئی لالچ نہیں۔