ہوم   > پاکستان

سرکاری ملازمین کو عید سے قبل تنخواہیں،پینشن دینے کا اعلان

SAMAA | - Posted: Aug 4, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 4, 2018 | Last Updated: 2 years ago

نگران حکومت نے وفاقی اداروں کے ملازمین کو عید سے پہلے تنخواہ اور پنشن دینے کا فیصلہ کرلیا،اس سلسلے میں متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

محکمہ خزانہ کی جانب سے اکاونٹنٹ جنرل ملٹری، اکاونٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو اور وزارت خارجہ کے چیف اکاونٹنٹ آفیسر کو سرکلر جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عید الاضحی سے قبل وفاقی اداروں کے ملازمین کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے انتظامات کئے جائیں۔

جاری کردہ حکم نامے کے مطابق 17 اگست کو تنخواہ اور پنشن ادائیگی کر دی جائے، عید سے پہلے متعلقہ محکمے ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

واضح رہے کہ یہ فیصلہ عید الاضحی پر ملازمین کی ضروریات کو مد نظر رکھ کر کیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube