Wednesday, October 20, 2021  | 13 Rabiulawal, 1443

پنجاب پولیس کا ڈیمز اکاؤنٹ میں فنڈز جمع کرانے کا فیصلہ

SAMAA | - Posted: Aug 4, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 4, 2018 | Last Updated: 3 years ago

ملک میں جاری پانی کے بحران پر قابو پانے کیلئے پنجاب پولیس نے بھی چیف جسٹس آف پاکستان کے ڈیمز اکاؤنٹ میں فنڈز جمع کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ پولیس افسران 2 اور اہلکار ایک روز کی تنخواہ جمع کرائیں گے۔

پنجاب پولیس بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے مجموعی طور پر 12 کروڑ 38 لاکھ 53 ہزار روپے جمع کرائے گی۔ آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے فنڈ کا قیام قابل تحسین ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ پولیس لائنز، ٹریننگ کالجز، تھانوں اور دیگر پولیس دفاتر میں پانی بچاؤ مہم پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔ پنجاب پولیس ملک میں نئے ڈیموں کی تعمیر کیلئے تمام اداروں کے شانہ بشانہ کام کرے گی۔

آئی جی پنجاب سید کلیم امام نے کہا کہ دہشت گردی، سیلاب اور زلزلہ جیسی قدرتی آفات میں پنجاب پولیس نے ہمیشہ مثالی کردار ادا کیا ہے۔ پانی کے بحران پر قابو پانے کیلئے نئے ڈیموں کی ہنگامی بنیادوں پر تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے۔ نئے ڈیموں کی فوری تعمیر سے وطنِ عزیز کی ترقی اور بقاء کو لاحق خطرات دور کئے جا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں ڈیم سے متعلق فنڈز کے قیام سے متعلق چند بینکوں کی جانب سے اکائونس کھولنے اور فنڈز مہم کے حوالے سے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے تھے کہ ڈیمز کی تعمیر کے لیے فنڈز سپریم کورٹ نے قائم کیا اور سپریم کورٹ ہی فنڈز کی ضامن ہو گی کسی کو ایک روپے کی بھی خرد برد نہیں کرنے دیں گے۔

اس سلسلے میں سپریم کورٹ کی جانب سے ایس ایم ایس سروس بھی شروع کی، جس کے ذریعے آپ اپنے موبائل فون سے 8000 پر ایس ایم ایس کرکے ڈیم کی تعمیر کیلئے عطیہ کرسکتے ہیں۔ جب کہ ڈیم کی تعمیر کیلئے چیف جسٹس کی جانب سے 10 لاکھ روپے عطیہ کیے گئے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ لوگ ڈیم کے لیے پیسے لے کر گھوم رہے ہیں پیسے دینے والوں کے ہاتھ چومنے چاہیئں۔ سپریم کورٹ نے فنڈز قائم کیے ہیں کسی کو کمیشن کھانے دیں گےنہ ہی ایک دھیلے کی بھی کرپشن ہونے دیں گے، ڈیم کے لیے بنائے گئے اکاونٹ کا آڈٹ ہوگا اور ہم خود پہرہ دیں گے۔ عدالت نےاٹارنی جنرل کو وزارت خزانہ سے ڈیم کیلئے اکاونٹ کھولنے پروزیراعظم سے بات کرکے عدالت کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube