Saturday, January 29, 2022  | 25 Jamadilakhir, 1443

خیبر پختونخوا: وزیراعلیٰ کے نام کا اعلان 2 روز میں متوقع

SAMAA | - Posted: Aug 3, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 3, 2018 | Last Updated: 3 years ago

خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کا اعلان آئندہ اڑتالیس گھنٹے میں متوقع ہے ۔ پرویز خٹک وزیراعلیٰ کی دوڑ سے باہر ہوگئے ۔

سماء کے نمائندے کے مطابق، نمبر گیم پوری کرنے کے لیے انکو صوبائی نشست چھوڑنے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔ پرویزخٹک، اسد قیصر، حیدرعلی اورعلی امین گنڈاپور کو قومی اسمبلی میں رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔

پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کا دعویٰ ہے کہ مرکز اور صوبوں میں حکومت بنانے کے لئے مطلوبہ تعداد پوری ہوگئی ۔ حکومت سازی کے لئے مشاورت بھی مکمل کرلی گئی ہے ۔

انہوں نے کہا تحریک انصاف میں اختلافات کا تاثر غلط ہے ۔ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں کوئی گروپ بندی نہیں ۔ مسترد شدہ سیاستدان حکومت کے خلاف متحد ہورہے ہیں ۔
WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube