Friday, October 15, 2021  | 8 Rabiulawal, 1443

پنجاب میں حکومت سازی، ن لیگ کی کوششیں تیز

SAMAA | - Posted: Aug 2, 2018 | Last Updated: 3 years ago
Posted: Aug 2, 2018 | Last Updated: 3 years ago

مسلم لیگ ن نے ۔ پنجاب میں حکومت بنانے کے لئے ۔ آخری کوشش شروع کردیں ۔ شہبازشریف کی ہدایت پر رانا مشہود جنوبی پنجاب میں جوڑ توڑ میں مصروف ہیں ۔ حکومت نہ ملنے پر ۔ اپوزیشن لیڈر کے ناموں کی فہرست بھی تیار کرلی گئی ۔ تخت لاہور کی حکمرانی ہاتھ سے نہ...

مسلم لیگ ن نے ۔ پنجاب میں حکومت بنانے کے لئے ۔ آخری کوشش شروع کردیں ۔ شہبازشریف کی ہدایت پر رانا مشہود جنوبی پنجاب میں جوڑ توڑ میں مصروف ہیں ۔ حکومت نہ ملنے پر ۔ اپوزیشن لیڈر کے ناموں کی فہرست بھی تیار کرلی گئی ۔

تخت لاہور کی حکمرانی ہاتھ سے نہ نکلنے پائے ۔ نون لیگ کی حکومت سازی کے لئے بھاگ دوڑ جاری ہے۔ رانا مشہود جنوبی پنجاب کے ارکان کی حمایت حاصل کرنے کیلئے سرگرم ہوگئے۔

رانا مشہود آزاد ارکان کے ساتھ ساتھ اپنی پارٹی کے نومنتخب ارکان سے بھی ملاقاتیں کررہے ہیں ۔

نون لیگ کے رہنماوں کا دعویٰ ہے کہ وہ نمبر گیم کی دوڑ سے باہر نہیں ہوئے ۔

حکومت بنانے میں ناکامی پر اپوزیشن لیڈر کے لئے آپشنزبھی زیرغور ہیں ۔ سعد رفیق پنجاب اسمبلی کی بجائے قومی اسمبلی جانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

عمران خان نے لاہور کی نشست خالی کی ۔ تو سعد رفیق ضمنی انتخاب لڑیں گے ۔

اپوزیشن لیڈر کی دوڑ میں رانا مشہود، ندیم کامران اور مجتبیٰ شجاع الرحمن کے نام شامل ہیں ۔
WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube