Friday, August 14, 2020  | 23 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

ڈیرہ اسماعیل خان: ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق،2 زخمی

SAMAA | - Posted: Aug 1, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 1, 2018 | Last Updated: 2 years ago

ڈیرہ اسماعیل خان  میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ نعشوں کو کو پہاڑ پور اسپتال جبکہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دے کر ڈی ایچ کیو ڈیرہ منتقل کردیا گیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان نے سما کے نمائندہ احمد نواز کے مطابق چشمہ روڈ المعز شوگر ملز  کے قریب بس اور ٹرک آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق افراد کی شناخت محمد صابر اور خلق دارسے ہوئی جبکہ زخمیوں میں محمد شہباز اور کامران شامل ہیں۔ جاں بحق ہونے والے ایک شخص کی فوری شناخت نہ ہوسکی۔

ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیموں نے زخمیوں کو جائے وقوعہ پر ابتدائی طبی امداد دے کر ڈی ایچ کیو ڈیرہ منتقل کیا اور نعشوں کو پہاڑ پور ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے ابتدائی طور پر نامعلوم ٹرک ڈرائیور کے خلاف رپورٹ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube