ہوم   > پاکستان

بنی گالہ میں عمران خان سے کھلاڑیوں اور غیرملکی سفیروں کی ملاقات

SAMAA | - Posted: Jul 31, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 31, 2018 | Last Updated: 2 years ago

بنی گالہ میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں عمران خان سے کھلاڑیوں اور غیرملکی سفیروں نے ملاقات کی ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ملاقات ہوئی ، یو اے ای کے سفیر نے عمران خان کوانتخابات میں کامیابی پرمبارکباد دی ، اس موقع پر خصوصی مشیرامور خارجہ...

بنی گالہ میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں عمران خان سے کھلاڑیوں اور غیرملکی سفیروں نے ملاقات کی ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ملاقات ہوئی ، یو اے ای کے سفیر نے عمران خان کوانتخابات میں کامیابی پرمبارکباد دی ، اس موقع پر خصوصی مشیرامور خارجہ شہزاد وسیم بھی ملاقات میں شریک تھے ۔

عام انتخابات میں پی ٹی آئی کی جیت کے بعد ترک صدر رجب طیب اردوان نے ٹیلی فون کرکے عمران خان کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کيا دونوں رہنماؤں نے پاک ترک تعلقات کے نئے دور کے آغاز پراتفاق کیا۔

کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفرازاحمد بھي بنی گالہ پہنچ گئے، فاسٹ بالر عمر گل اور محمد حفیظ بھي سرفراز احمد کے ہمراہ تھے جبکہ سابق کپتان وقار یونس بھی بنی گالہ میں موجود تھے ۔

آزاد امیدوارشوکت علی لالیکا کی عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات ہوئی، شوکت علی لالیکا نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرديا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube