Thursday, July 9, 2020  | 17 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

شمالی وزیرستان: نامعلوم افراد کی فائرنگ،2علاقہ عمائدین جاں بحق

SAMAA | - Posted: Jul 31, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 31, 2018 | Last Updated: 2 years ago

شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی  فائرنگ سے دو علاقہ عمائدین جاں بحق ہوگئے۔ دونوں کی لاشیں میرانشاه ہیڈکوارٹر اپستال منتقل کردی گئیں۔

بنوں سے سما کے نمائندہ خان ضمیر کے مطابق شمالی وزیرستان میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا ہے جن کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے میرانشاہ ہیڈکوارٹر اپستال منتقل کردی گئیں۔

 ضلعی انتظامیہ کے مطابق جاں بحق افراد پیدل جارہے تھے کہ میرانشاہ بائی پاس کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

 جاں بحق افراد کی شناخت ملک نیاز خان اور ملک سلام کے نام سے ہوئی ہے۔ مقامی افراد کے مطابق دونوں اسی علاقے کے مشران تھے۔ واقعہ کے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube