Tuesday, December 1, 2020  | 14 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

حلقہ اين اے 74 سیالکوٹ، دوبارہ گنتی کے بعد بھی لیگی امیدوار کامیاب

SAMAA | - Posted: Jul 31, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 31, 2018 | Last Updated: 2 years ago

سيالکوٹ کے قومی اسمبلی کے حلقہ 74 ميں دوبارہ گنتي کا عمل مکمل ہونے پر بھي مسلم ليگ ن کے امیدوار علی زاہد کي کاميابی برقرار رہی۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار غلام عباس نے آراو کی عدالت میں انتخابی نتائج کو چیلنج کیا تھا جس کی دوبارہ گنتی سے دونوں امیدواروں کے ووٹ کم...

سيالکوٹ کے قومی اسمبلی کے حلقہ 74 ميں دوبارہ گنتي کا عمل مکمل ہونے پر بھي مسلم ليگ ن کے امیدوار علی زاہد کي کاميابی برقرار رہی۔


پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار غلام عباس نے آراو کی عدالت میں انتخابی نتائج کو چیلنج کیا تھا جس کی دوبارہ گنتی سے دونوں امیدواروں کے ووٹ کم ہو گئے لیکن لیگی امیدوار کی جیت برقرار رہی۔

این اے 74 سے ن لیگ کے امیدوار علی زاہد 3382 ووٹ کے فرق سے کامیاب رہے۔ ليگی امیدوار علی زاہد 96712 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار غلام عباس 93330 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ لیگی امیدوار کے 523 جبکہ پی ٹی آئی امیدوار کے 404 ووٹ کم ہوئے۔

تحریک انصاف کے اميدوار نے دوبارہ گنتی کے نتائج مسترد کرتے ہوئے اليکشن کميشن جانے کا اعلان کیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube