نواز شریف کی صحت سے متعلق سخت تشویش ہے،خواجہ آصف

July 30, 2018

لیگی رہنما خواجہ آصف کہتے ہیں نواز شریف کی صحت سے متعلق سخت تشویش ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا میاں صاحب کا خیال نہیں رکھاجارہا، صحت کے ذمہ دار متعلقہ لوگ ہیں، نقصان پہنچاتو ذمہ داروں کو معاف نہیں کریںگے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے اجلاس میں الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا، 25 جولائی کو ہمارے متعدد ساتھیوں پر مقدمات درج کیے گئے، حکومت ہمارے ساتھیوں پر قائم مقدمات خارج کرے، پورےملک سے رپورٹس جمع کرکے وائٹ پیپرجاری کررہے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اجلاس میں مانسہرہ میں ہونے والی شہادتوں پربھی بات ہوئی،مانسہرہ میں ذمہ داران کیخلاف جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے،25جولائی کےواقعات پرجوڈیشل کمیشن قائم کیاجائے،25جولائی کےواقعات پرجوڈیشل کمیشن قائم کیاجائے۔