ہوم   > Election

آزاد ارکان کی حمایت کے بعد، پنجاب میں پی ٹی آئی کو 131 کی اکثریت حاصل

SAMAA | - Posted: Jul 29, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 29, 2018 | Last Updated: 2 years ago


تحریک انصاف پنجاب میں سب سے زیادہ ایک سو اکتیس سیٹوں کی حامل جماعت بن گئی۔ پنجاب میں تحریک انصاف حکومت سازی کے عمل کا آغاز جلد کردے گی۔

پنجاب میں حکومت سازی کیلئے تحریک انصاف کو مزید دو آزاد اراکین کی حمایت حاصل ہو گئی ۔

راولپنڈی سے کامیاب راجا صغیر اور نارووال سے فاتح سعید الحسن نے بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

آج کی شمولیتوں کے بعد تحریک انصاف کی پنجاب میں سیٹیں 131ہوگئیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے تمام آزاد اراکین کی حمایت پر تشکر کا اظہار کیا۔ کہتے ہیں کہ ایسے وقت میں ساتھ دینے والوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

تخت لاہور کی جنگ میں پی ٹی آئی کو مزید دو آزاد اراکین کی حمایت مل گئی۔

تحریک انصاف میں آزاد ارکان کی شمولیت

این اے 13مانسہرہ۔۔۔ صالح محمد

این اے 150خانیوال۔۔۔۔ سید فخرامام

پی پی 204خانیوال۔۔۔۔ حسین جہانیاں گردیزی

پی پی 289ڈیرہ غازی خان۔۔۔۔۔ حنیف خان پتافی

پی پی 282لیہ۔۔۔۔۔۔۔۔ چودھری بشارت رندھاوا

پی پی 266لیہ۔۔۔۔۔۔۔ رفاقت علی گیلانی

آج شامل ہونے والے

پی پی 07راولپنڈی۔۔۔۔۔راجہ صغیراحمد

پی پی 46 نارووال۔۔۔۔۔۔سعید الحسن شاہ

پی پی 217ملتان۔۔۔شیخ سلمان نعیم

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube