ہوم   > Election

دھاندلی نہیں کی تو عمران خان حلقہ کھلوانے سے کیوں ڈر رہے ہیں، سعد رفیق

SAMAA | - Posted: Jul 29, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 29, 2018 | Last Updated: 2 years ago

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق کہتے ہیں عمران خان دھاندلی سے نہیں جیتے تو حلقہ کھلوانے سے ڈر کیوں رہے ہیں۔ آج اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ این اے ایک سو اکتیس کے تمام ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دے۔ ان...

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق کہتے ہیں عمران خان دھاندلی سے نہیں جیتے تو حلقہ کھلوانے سے ڈر کیوں رہے ہیں۔

آج اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ این اے ایک سو اکتیس کے تمام ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دے۔

ان کے مطابق، انکے حلقے میں دوبارہ گنتی نہیں ہوئی۔ عمران خان نے کہا تھا جس حلقے کا کہیں گے کھولا جائے۔

انہوں نے کہا کہ تمام ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست کی تھی مگر آر او نے صرف مسترد شدہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی۔ اس لیے الیکشن کمیشن تمام ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دے۔

سعد رفیق نے کہا عمران خان وزیراعظم بن رہے ہو اب تو جھوٹ بولنا چھوڑ دو۔ عمران خان این اے 131 سے جیتے نہیں بلکہ ہارے ہیں۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ووٹرز گھروں کو واپس گئے۔ اسکا ذمہ دار کون ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چالیس پولنگ اسٹیشنز پر فارم 45 نہیں دیا گیا۔

سعد رفیق نے کہا کہ سیاسی جماعتیں انتخابات پر تحفظات کا اظہار کر رہی ہیں۔ تمام بےضابطگیوں کی نشاندہی کردی گئی تھی۔

انکے مطابق، نئی حلقہ بندی سے عمران خان کو فائدہ پہنچایا گیا۔ این اے 131 میں عمران خان کو فیور کیا گیا۔

 
WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube