ہوم   > Election

پنجاب میں حکومت بنانے کا حق پی ٹی آئی کا ہے، نعیم الحق

SAMAA | - Posted: Jul 29, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 29, 2018 | Last Updated: 2 years ago

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء نعیم الحق کہتے ہیں نئے گورنر سندھ کی تعیناتی کے حوالے سے فیلصہ عمران خان کریں گے۔ بنی گالا کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق نے کہا عمران خان جلد پنجاب، کے پی کے میں وزراء اعلیٰ کے ناموں کا اعلان کر دیں...

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء نعیم الحق کہتے ہیں نئے گورنر سندھ کی تعیناتی کے حوالے سے فیلصہ عمران خان کریں گے۔

بنی گالا کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق نے کہا عمران خان جلد پنجاب، کے پی کے میں وزراء اعلیٰ کے ناموں کا اعلان کر دیں گے۔

نعیم الحق نے مزید کہا کہ منفی سیاست کرنے والے لوگوں مثبت رویہ اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ پی ٹی آئی تمام حلقے کھولنے کے لیے تیار ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پرویز الہی کی عمران خان سے ملاقات کا شام کو بتا سکیں گے۔

نعیم الحق نے بتایا کہ افغانستان کے صدر نے عمران خان سے رابطہ کیا۔ اور عمران خان کو افغانستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

پنجاب میں حکومت بنانے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے بحث جاری ہے۔ ہم پنجاب میں ن لیگ سے زیادہ سیٹیں لے چکے ہیں۔

ان کے مطابق، پی ٹی آئی آج اتوار کی شام یا کل پیر تک پنجاب میں حتمی حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔

انہوں نے کہا پنجاب میں حکومت بنانے کا حق ہمارا ہے۔
WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube