مانگے تانگے کی بيساکھيوں سے حکومت بنانا درست نہيں، پرویز رشید

July 28, 2018

مسلم لیگ ن رہنما پرویز رشید نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ جیسی حرکتیں ہم نے نہیں کیں، مانگے تانگے کی بیساکھیوں سے حکومت بنانا درست نہیں۔

سماء کی اسپیشل ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما پرویزرشید نے کہا کہ جس کے پاس اکثریت ہوا سے حکومت بنانے کا موقع ملنا چاہیے،2013  میں اکثریت نہ ہونے کے باوجود پی ٹی آئی کو موقع دیا۔

پرویزرشید نے کہا کہ 2013 میں خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے پاس اکثریت نہیں تھی، جب میں ہم نے مثال قائم کی، ہارس ٹریڈنگ جیسی حرکتیں ہم نے نہیں کیں، سیاست سے ہارس ٹریڈنگ کا خاتمہ کرنا ہوگا۔

پرویزرشید نے کہا کہ مانگےتانگے کی بیساکھیوں سے حکومت بنانا درست نہیں، 25 جولائی کو نوازشریف کے بیانیے کی جیت ہوئی، لوگوں کے ووٹ کو چوری کیاگیا، ایوب خان کے زمانے سے ہم تماشے دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فارم 45 کو کیوں غائب کرنا پڑا؟  چوہدری نثار کو بھی اب شیرکی اہمیت کا اندازہ ہوگیا ہوگا،انہیں لگتاتھاشیرکےنشان کےبغیرالیکشن جیت سکتےہیں، عوام نے نثارکی جیپ میں سوار ہونے سے انکار کردیا۔