Thursday, September 24, 2020  | 5 Safar, 1442
ہوم   > Election

فضل الرحمن کا کردار جمہوریت کیلئے نقصان دہ ہے، نعیم الحق

SAMAA | - Posted: Jul 28, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 28, 2018 | Last Updated: 2 years ago

تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کا کردار جمہوریت کے لئے نقصان دہ ہے، ان کو احساس ہونا چاہیئے کہ عوام کیا سوچ رہے ہیں۔ اسلام آباد ميں ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق نے کہا کہ اے پی سی کی کل میٹنگ...

تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کا کردار جمہوریت کے لئے نقصان دہ ہے، ان کو احساس ہونا چاہیئے کہ عوام کیا سوچ رہے ہیں۔

اسلام آباد ميں ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق نے کہا کہ اے پی سی کی کل میٹنگ ہوئی جس میں حکمت عملی پر اتفاق نہیں ہوسکا۔ حالیہ انتخابات میں اچکزئی اور فضل الرحمان کو بری طرح شکست ہوئی، مولانا فضل الرحمن نے کے پی اور فاٹا انضمام کی مخالفت کی تھی۔

نعیم الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی مرکز میں حکومت بنانے جا رہی ہے اور انشا اللہ پنجاب ميں بھی ہماري حکومت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آزاد امیدواروں سے رابطے جاری ہے، کل خوشخبری دیں گے، امید ہے عمران خان 14 اگست سے پہلے وزیراعظم کا حلف اٹھا لیں گے۔

نعیم الحق نے کہا کہ جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی میں کوئی اختلاف نہیں، بلکہ عمران خان کی قیادت میں پوری پارٹی متحد ہے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار رابطہ کرنا چاہے تو ضرور کریں، البتہ پیپلز پارٹی سے ہمارا کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube