ایبٹ آباد، تحریک انصاف اور لیگی کارکنان کے تصادم میں ایک شخص ہلاک

Samaa Web Desk
July 28, 2018
 

ایبٹ آباد کے نواحی علاقے بیرنگلی میں تحریک انصاف اور ن لیگ کے کارکنوں کے مابین تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک دوسرا زخمی ہوگیا ہے۔

ایبٹ آباد سے سما کے نمائندہ عاطف قیوم کے مطابق گزشتہ شام کو دونوں جماعتوں کے کارکنان کے درمیان تصادم ہوا جس میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ لاش اور زخمی کو ایوب میڈیکل کمپلیکس اسپتال ایبٹ آباد منتقل کردیا گیا جاں ہلاک شخص کی شناخت امجد کے نام سے ہوئی جو تحریک انصاف کا کارکن بتایا جاتا ہے۔

ہلاک ہونے والے نوجوان امجد کی فائل فوٹو

نعش کو پوسٹ مارٹم کے لٸے ڈی ایچ کیو ایبٹ آباد منتقل کردیا گیا ہے جبکہ زخمی کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ پولیس کے مطابق  ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ یہ علاقہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 کے حدود میں آتا ہے جس پر حالیہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ الیکشن کے نتائج آںے کے بعد سے ہی علاقے میں حالات کشیدہ ہوگئے تھے۔