ہوم   > Election

پی پی پی نے نتائج مسترد کردیئے، الیکشن کمیشن سے مستعفی ہونیکا مطالبہ

SAMAA | - Posted: Jul 27, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 27, 2018 | Last Updated: 2 years ago

پیپلزپارٹی نے انتخابی نتائج مسترد کردیئے، بلاول بھٹو زردای کہتے ہیں کہ منصفانہ اور شفاف انتخابات کرانے میں الیکشن کمیشن ناکام ہوگیا، چیف الیکشن کمشنر سمیت صوبائی سربراہان مستعفی ہوں، پارلیمنٹ جا کر معاملہ اٹھائیں گے۔ چیئرمین پی پی پی نے دیگر سیاسی جماعتوں سے اپیل کردی کہ پارلیمانی اور جمہوری فورم نہ چھوڑیں۔ چیئرمین...

پیپلزپارٹی نے انتخابی نتائج مسترد کردیئے، بلاول بھٹو زردای کہتے ہیں کہ منصفانہ اور شفاف انتخابات کرانے میں الیکشن کمیشن ناکام ہوگیا، چیف الیکشن کمشنر سمیت صوبائی سربراہان مستعفی ہوں، پارلیمنٹ جا کر معاملہ اٹھائیں گے۔ چیئرمین پی پی پی نے دیگر سیاسی جماعتوں سے اپیل کردی کہ پارلیمانی اور جمہوری فورم نہ چھوڑیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سی ای سی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انتخابی نتائج کو یکسر مسترد کردیا، بولے کہ یہ کسی بھی صاف و شفاف انتخابات نہیں تھے، الیکشن کمیشن ذمہ داری نبھانے میں ناکام رہا، چیئرمین سمیت تمام اراکین فوری مستعفی ہوں۔

وہ کہتے ہیں کہ پارلیمنٹ جاکر معاملہ اٹھائیں گے، سیاسی جماعتیں پارلیمانی و جمہوری فورم نہ چھوڑیں، پیپلزپارٹی ڈٹ کر اپوزیشن کرے گی، حقائق سامنے لا کر قوم کو آگاہ کریں گے۔

مزید جانیے : آل پارٹیز کانفرنس کا دوبارہ انتخابات کیلئے تحریک چلانے کا اعلان

لیاری میں شکست کے سوال پر انہوں نے کہا کہ لیاری والوں کی خدمت کرتا رہوں گا، لیاری والے میرے اپنے ہیں، خدمت کرتا رہوں گا۔

اس سے قبل آل پارٹیز کانفرنس میں ایم ایم اے، مسلم لیگ ن، اے این پی اور دیگر جماعتوں نے بھی الیکشن 2018ء کو مسترد کردیا، ن لیگ کے سوا تمام جماعتوں نے دوبارہ صاف و شفاف انتخابات کا مطالبہ بھی کردیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube