ہوم   > Election

الیکشن کمیشن کو پنجاب اور سندھ اسمبلی کے تمام نتائج موصول

SAMAA | - Posted: Jul 27, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 27, 2018 | Last Updated: 2 years ago


الیکشن کمیشن کو پنجاب اسمبلی کی تمام دو سو پچانوے نشستوں کے نتائج موصول ہوگئے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب اسمبلی میں ایک سو ستائیس نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار ایک سو تیئیس نشستوں پر کامیاب ہوئے۔

کامیاب ہونے والے آزاد ارکان کی تعداد انتیس ہے۔ ق لیگ کے سات، ایم ایم اے کے چھ، جبکہ فنکشنل لیگ صر ایک سیٹ پر کامیاب ہوئی ہے۔

پاکستان عوامی راج، بلوچستان عوامی پارٹی ایک ایک سیٹ لینے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

سندھ اسمبلی کی تمام ایک سو اٹھائیس نشستوں کا نتیجہ الیکشن کمیشن کو موصول ہوچکا ہے۔ پیپلزپارٹی پچھتر نشستوں پر کامیابی کے ساتھ سندھ اسمبلی میں سرفہرست ہے۔

جبکہ پاکستان تحریک انصاف تیئیس، ایم کیوایم پاکستان سولہ نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

جی ڈی اے نے سندھ اسمبلی کی گیارہ نشستوں پر جبکہ ٹی ایل پی نے دو نشستوں پر کامیابی سمیٹی ہے۔ متحدہ مجلس عمل کو ایک سیٹ ملی۔ جبکہ ایک آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube