Thursday, September 24, 2020  | 5 Safar, 1442
ہوم   > Election

این اے 182، 184: جمشید دستی کی دوبارہ گنتی کی درخواست

SAMAA | - Posted: Jul 27, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 27, 2018 | Last Updated: 2 years ago

مظفرگڑھ میں عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی نے این اے 182 اور 184 پر دوبارہ گنتی کی درخواست کردی۔ سماء کے نمائندے شیراز بشیر کے مطابق، ریٹرننگ افسر نے این اے 184 پر درخواست منظور کرتے ہوئے کل ہفتے کو تمام امیدواروں کو طلب کرلیا۔ کل  ہفتے کو دن ایک بج کر تیس...

مظفرگڑھ میں عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی نے این اے 182 اور 184 پر دوبارہ گنتی کی درخواست کردی۔

سماء کے نمائندے شیراز بشیر کے مطابق، ریٹرننگ افسر نے این اے 184 پر درخواست منظور کرتے ہوئے کل ہفتے کو تمام امیدواروں کو طلب کرلیا۔

کل  ہفتے کو دن ایک بج کر تیس منٹ پر گنتی کا اغاز ہوگا۔ اس حوالے سے  فریقین کو نوٹس جاری ہوگیا۔

این اے 182 میں 6499 ووٹ مسترد کئے گئے ہیں۔ جبکہ جمشید دستی 2488 ووٹ سے ہارے ہیں۔

جمشید دستی کا مطالبہ ہے ایک تو مسترد ووٹوں کو ری چیک کیا جائے اور دوسرا تمام ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جائے۔

جبکہ این اے 182 کے ریٹرننگ افسر نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube