Saturday, October 16, 2021  | 9 Rabiulawal, 1443

این اے 248 کراچی میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہوگی

SAMAA | - Posted: Jul 27, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 27, 2018 | Last Updated: 3 years ago


کراچی کے حلقہ این اے 248 سے پی ٹی آئی کے امیدوار سردار عبدالعزیز نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے درخواست جمع کروادی۔

سردار عزیز کے مطابق، کچھ پولنگ اسٹیشنز میں ووٹ کم دکھائے گئے۔

سماء کے رپورٹر عامر مجید کے مطابق، ریٹرننگ آفیسر نے درخواست منظور کرلی۔ کل ہفتے کو صبح دس بجے دوبارہ گنتی ہوگی۔

این اے 248 میں پیپلز پارٹی کے قادر پٹیل، متحدہ قومی مومنٹ کی افشاں قمبر اور تحریک انصاف کے سردارعزیز مدمقابل ہیں۔

اس حلقے سے عبدالقادر پٹیل کامیاب قرار پائے تھے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube