Saturday, October 23, 2021  | 16 Rabiulawal, 1443

قومی و صوبائی اسمبلیوں میں اکثریت حاصل کرنیوالی جماعتیں

SAMAA | - Posted: Jul 27, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 27, 2018 | Last Updated: 3 years ago

اليکشن کميشن نے 263 حلقوں کے نتائج جاری کردیئے، پارٹی پوزيشن کے چارٹ پر تحريک انصاف 116 نشستوں کے ساتھ قومی اسمبلی کی سب سے بڑی جماعت بن گئی، ن ليگ نے 64، پيپلز پارٹی نے 43 سيٹيں حاصل کيں، متحدہ قومی موومنٹ صرف 6 نشستیں جیت سکی، 14 آزاد امیدوار بھی کامیابی حاصل کرچکے...

اليکشن کميشن نے 263 حلقوں کے نتائج جاری کردیئے، پارٹی پوزيشن کے چارٹ پر تحريک انصاف 116 نشستوں کے ساتھ قومی اسمبلی کی سب سے بڑی جماعت بن گئی، ن ليگ نے 64، پيپلز پارٹی نے 43 سيٹيں حاصل کيں، متحدہ قومی موومنٹ صرف 6 نشستیں جیت سکی، 14 آزاد امیدوار بھی کامیابی حاصل کرچکے ہیں۔

قومی اسمبلی کے 263 حلقوں کے غیر سرکاری نتائج جاری کردیئے گئے، پاکستان تحریک انصاف نے میدان مار لیا۔

اليکشن کميشن کے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی 116 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ ن ليگ دوسری بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے، اس نے 64 سیٹیں جیت لیں، پاکستان پیپلزپارٹی نے 43 نشستیں اپنے نام کرلیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق مذہبی جماعتوں کے اتحاد ايم ايم اے کے 11 اميدوار قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے جبکہ ايم کيو ايم نے 6 نشستوں پر کامیابی حاصل کی، 14 آزاد اميدوار بھی اپنے حريفوں کو چت کرنے ميں کامياب رہے۔

پنجاب اسمبلی ميں تحريک انصاف کی 123 اور مسلم ليگ ن کی 127 نشستيں ہيں۔

سندھ اسمبلی ميں پيپلز پارٹی 74 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ پی ٹی آئی نے خيبرپختونخوا اسمبلی کی 67 نشستوں پر کاميابی حاصل کی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube