تاریخ میں پہلی بارکیلاش کاشہری خیبرپختون خواسمبلی کارکن بن گیا

Fayaz Ahmed
July 26, 2018

تاریخ میں پہلی بارکیلاش کاشہری خیبرپختونخوا اسمبلی کا رکن بن گیا۔

اقلیتی نشست سےتحریک انصاف نےکیلاش قبیلے سے تعلق رکھنے والے چترال کے وزیرزادہ کوخیبر پختونخوا اسمبلی کی اقلیتوں کے لئے مخصوص نشست کا ٹکٹ جاری کیاگیا تھا۔پارٹی نے پہلی ترجیح کے طور پر روی کمار کا نام دیا جبکہ اس کے بعد دوسری ترجیح وزیر زادہ ہیں۔اب جب کہ تحریک انصاف خیبرپختونخوااسمبلی میں ممکنہ اکثریت کےبعدحکومت بنائیگی توپہلی باردنیا کی نایاب قوم کا فرد بہت جلدخیبرپختونخوا ایوان کا حصہ بنے گا۔

وزیر زادہ اپنی کمیونٹی کے لئے سیاسی و سماجی خدمات کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں اور علاقے کی ترقی اورکیلاش کمیونٹی کے درمیان اتحاد  کے لئے کام کر چکے ہیں۔

ان کاکہناہےکہ  یہ پہلی دفعہ ہے کہ کیلاش کمیونٹی کا کوئی رکن صوبائی اسمبلی کی نشست کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ  پارٹی نے کیلاش کمیونٹی کے دل جیت لئے ہیں اور امید ہے کہ مجھے اپنی کمیونٹی کے مسائل اسمبلی میں بیان کرنے کا بھرپور ملے موقع ملے گا۔

واضح رہےکہ چترال میں واقع وادی کیلاش اپنی منفرد تہذیب اوررسم ورواج کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے۔