Wednesday, December 1, 2021  | 25 Rabiulakhir, 1443

ڈیرہ غازی خان میں پی ٹی آئی نے ن لیگ کا صفایا کردیا

SAMAA | - Posted: Jul 26, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 26, 2018 | Last Updated: 3 years ago


پاکستان تحریک انصاف کا سونامی ڈیرہ غازی خان میں پاکستان مسلم لیگ ن کو بہا کر لے گیا۔

سابق وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کو ڈیرہ غازی خان سے الیکشن لڑانے والے سابق وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس لغاری قومی نشت کے ساتھ ساتھ اپنے آبائی علاقہ سے صوبائی نشت بھی ہار گئے۔

عام انتخابات نے تاریخ کو بدل کر رکھ دیا۔ ضلع ڈیرہ غازی خان سے مسلم لیگ ن کا مکمل صفایا ہوگیا۔ قومی اسمبلی کی چار اور چھ صوبائی نشتوں پر پی ٹی آئی جبکہ دو صوبائی نشتوں پر آزاد امیدوار کامیاب قرار پایا۔
الیکشن نتائج جاننے کے لیے کلک کیجیے۔

سابق وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف اور سابق وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس لغاری اور ن لیگ کے سابق اراکین صوبائی اسمبلی سید عبدالعلیم شاہ، سردار محمود قادر لغاری بھی اپنی نشتیں ہارگئے جبکہ ن لیگ کو چھوڑ کر آزاد حثیت سے الیکشن لڑنے والے سابق رکن قومی اسمبلی سردار امجد فاروق کھوسہ اور سردار میر بادشاہ قیصرانی بھی اپنی آبائی نشتیں ہارگئے۔


این اے 189 سے پی ٹی آئی کے خواجہ شیراز محمود، این اے 190 سے پی ٹی آئی کے سردار ذوالفقارکھوسہ، این اے 191 سے پی ٹی آئی رہنماء زرتاج گل اور این اے 192 سے سردار محمد خان لغاری رکن قومی اسمبلی منتخب ہوگئے۔ جبکہ چھ صوبائی نشتوں پر پی ٹی آئی کے خواجہ محمد داؤد سلیمانی، سردارعثمان بزدار، سردار جاویداخترلونڈ، سردار محی الدین کھوسہ، احمد علی دریشک اور سردار محمد خان لغاری کامیاب قرار اور دو صوبائی نشتوں پر آزاد امیدوار محمد حنیف پتافی کے علاوہ سردار محسن عطا کھوسہ منتخب ہوگئے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube