Wednesday, December 1, 2021  | 25 Rabiulakhir, 1443

بڑی کامیابی ملی، 80 فیصد مصدقہ نتیجہ موصول، سیکرٹری الیکشن کمیشن

SAMAA | - Posted: Jul 26, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 26, 2018 | Last Updated: 3 years ago

سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کہتے ہیں کہ بوگس بیلٹس بھرنے سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی وائرل ویڈیو پرانی ہے۔ عام انتخابات پرامن ماحول میں ہوئے۔ انتخابات پوری طرح شفاف ہوئے ہیں۔ لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔ خاص طور پر خواتین الیکشن میں خوب شریک ہوئیں۔ پاک فوج کے جوانوں کی طرف سے...

سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کہتے ہیں کہ بوگس بیلٹس بھرنے سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی وائرل ویڈیو پرانی ہے۔ عام انتخابات پرامن ماحول میں ہوئے۔ انتخابات پوری طرح شفاف ہوئے ہیں۔ لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔ خاص طور پر خواتین الیکشن میں خوب شریک ہوئیں۔ پاک فوج کے جوانوں کی طرف سے دی گئی سیکیورٹی مثالی رہی۔ الیکشن کمیشن نے چوبیس گھنٹوں کے اندر مصدقہ نتیجہ دیا۔ جو ایک بڑی کامیابی ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو اس وقت تک بیاسی فیصد رزلٹ موصول ہوچکے ہیں۔ جبکہ الیکشن کمیشن کے فیلڈ میں موجود افراد نوے فیصد رزلٹ کا اعلان کرچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آر ٹی ایس نظام ناکام ہوا۔ ہم اسکو تسلیم کرتے ہیں۔ اسکو بہتر بنایا جائے گا۔

ان کے مطابق، پولنگ کے دن کا اچھا آغاز ہوا تھا۔ پولنگ کے روز  چھ سو پچھتر شکایات موصول ہوئیں۔ لیکن، زیادہ تر شکایات 8300 ایس ایم ایس سروس کے سست ہونے سے متعلق تھیں۔

الیکشن نتائج جاننے کے لیے کلک کیجیے۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن کے مطابق، گزشتہ انتخابات میں کچھ رزلٹ میں تین دن لگے تھے۔ سال 2008 کے الیکشن کے نتائج میں تقریباً 50 گھنٹے لگے تھے۔ دنیا بھر میں رزلٹ کے اعلان میں وقت لگتا ہے۔ کیونکہ نتائج کے اعلان سے پہلے رزلٹ کی ہر طرح سے تصدیق کرنا ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولنگ والے دن  کہیں سے دھاندلی کی کوئی سنجیدہ شکایت نہیں ملی۔ پولنگ افسران کو ریٹرننگ افسران تک پہنچنے میں بھی دیر لگی۔

[iframe width="640" height="360" frameborder="0" scrolling="no" marginheight="0" marginwidth="0" src=" https://www.youtube.com/embed/WcRYFP4qI_8"]

ٹرن آؤٹ سے متعلق سوال پر انکا کہنا تھا کہ انہوں نے کچھ حلقوں کا تجزیہ کیا جس کے بعد، انکی ذاتی رائے میں پچپن فیصد ٹرن آؤٹ رہا ہے۔

بابر یعقوب نے کہا کہ ایک وڈیودھاندلی سے متعلق دکھائی جارہی ہے جو کسی پرانے الیکشن کی ہے۔ ڈبے بھرنے جیسی کوئی سنگین بے قاعدگی کی شکایت نہیں ملی۔

انہوں نے کہا پنجاب میں قومی اسمبلی کی ایک سو اکتالیس میں سے ایک سو بیس سیٹوں کا نتیجہ موصول ہوگیا ہے۔ جبکہ صوبائی اسمبلی کی دو سو ستانوے میں سے دو سو پینسٹھ کا رزلٹ مل چکا ہے۔

بابر یعقوب نے کہا سندھ میں قومی اسمبلی کے اکسٹھ میں سے بیالیس حلقوں کا نتیجہ مل چکا ہے۔ اور صوبائی کے ایک سو تیس میں سے ایک سو پانچ حلقوں کا رزلٹ مل چکا ہے۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کے انتالیس میں سے پینتیس حلقوں کا نتیجہ مل چکا ہے اور صوبائی اسمبلی کے ننانوے میں سے چھیاسی حلقوں کا رزلٹ مل چکا ہے۔ جبکہ بلوچستان میں ہمیں قومی اسمبلی کے سولہ میں سے سات حلقوں کا نتیجہ مل چکا ہے۔ اور صوبائی اسمبلی کے اکیاون میں سے پینتیس حلقوں کا رزلٹ مل چکا ہے۔
WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube