Wednesday, December 1, 2021  | 25 Rabiulakhir, 1443

پیپلزپارٹی کا 40 سال بعد لیاری سے صفایا، قومی و صوبائی نشستوں پر شکست

SAMAA | - Posted: Jul 26, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 26, 2018 | Last Updated: 3 years ago

لیاری سے پاکستان پیپلزپارٹی کا 40 سال بعد صفایا ہوگیا، قومی اور صوبائی نشستوں پر شکست کا سامنا کرنا پڑا، این اے 246 سے بلاول بھٹو کو بدترین ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، پاکستان تحریک انصاف کے عبدالشکور رکن قومی اسمبلی منتخب ہوگئے جبکہ ٹی ایل پی دوسرے نمبر پر رہی۔

پی ایس ای 107 سے بھی بڑا اپ سیٹ ہوگیا، پی پی پی کے جاوید ناگوری کو تقریباً 10 ہزار ووٹوں کے فرق سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، ٹی ایل پی کے محمد یوسف 26 ہزار 248 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، سابق رکن اسمبلی کو 15 ہزار 915 ووٹ لے سکے۔

لیاری میں بدترین شکست پر سابق صدر پریشان ہوگئے، آصف زرداری خصوصی طیارے سے کراچی پہنچ رہے ہیں، ہنگامی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

لیاری میں غیر متوقع نتائج پر پیپلزپارٹی پریشان ہوگئی، ہنگامی اجلاس کراچی ميں طلب کرليا گیا، سابق صدر آصف علی زرداری خصوصی طيارے سے کراچی پہنچ رہے ہيں۔

پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر پارٹی رہنماؤں سے شکست کی وجوہات اور آئندہ کے لائحہ عمل پر گفتگو کریں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube