Friday, December 3, 2021  | 27 Rabiulakhir, 1443

الیکشن کمیشن نے نتائج میں تاخیر کی ذمہ داری ٹیکنالوجی پر ڈال دی

SAMAA | - Posted: Jul 26, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 26, 2018 | Last Updated: 3 years ago

چیف الیکشن کمشنر نے نتائج میں تاخیر کی ذمہ داری ٹیکنالوجی پر ڈال دی، کہتے ہیں کہ گزشتہ انتخابات میں پہلا نتیجہ رات ایک بجے جاری ہوا، صرف 2 گھنٹے کی تاخیر پر فسانے بن گئے، الیکشن پر کوئی دھبہ نہیں لگا، انتخابات 100 فیصد شفاف ہوئے۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا نے...

چیف الیکشن کمشنر نے نتائج میں تاخیر کی ذمہ داری ٹیکنالوجی پر ڈال دی، کہتے ہیں کہ گزشتہ انتخابات میں پہلا نتیجہ رات ایک بجے جاری ہوا، صرف 2 گھنٹے کی تاخیر پر فسانے بن گئے، الیکشن پر کوئی دھبہ نہیں لگا، انتخابات 100 فیصد شفاف ہوئے۔

چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا نے انتخابی نتائج میں تاخیر کی تمام تر ذمہ داری ٹیکنالوجی پر ڈال دی، کہتے ہیں کہ انتخابی نتائج میں تاخیر کا سبب نیا آر ٹی ایس سسٹم بنا، سائبر حملے کی اطلاع ملی تو ضرور تفتیش کریں گے، صرف 2 گھنٹے تاخیر پر فسانے بن گئے، گزشتہ انتخابات میں پہلا نتیجہ رات ایک بجے جاری کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اپنی پوزیشن واضح کریں گے ہم صحیح کام کررہے ہیں، جس نتیجے کا ہم اعلان کریں گے وہ ہی اصل ہوگا، میڈیا کو انتظار کرنا چاہئے، دو گھنٹے کی تاخیر سے الیکشن پر کوئی دھبہ نہیں لگا، انتخابات 100 فیصد شفاف ہیں۔

مزید جانیے : الیکشن 2018 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج، پی ٹی آئی انتخابی دوڑ میں آگے

سیاسی جماعتوں کی جانب سے تحفظات کے اظہار سے متعلق صحافی کے ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ کیا 5 سیاسی جماعتیں غلط نہیں کہہ سکتیں، تمام نشستوں کے نتائج کی ڈیڈ لائن نہیں دے سکتے۔

مزید جانیے : شہباز شریف کا انتخابی نتائج تسلیم نہ کرنے کا اعلان

چیف الیکشن کمشنر نے پہلے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کا اعلان کردیا، پی پی 11 راولپنڈی 6 سے پی ٹی آئی کے چوہدری محمد عدنان 47 ہزار 79 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں، ان کے مد مقابل مسلم لیگ ن کے راجہ ارشد محمود نے 24 ہزار 52 ووٹ حاصل کئے۔

تفصیلات جانیں : پی ایس پی نے انتخابی نتائج مسترد کردئیے

چیف الیکشن کمشنر نے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد اور ہارنے والوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، ساتھ ہی قوم کو کامیاب انتخابات کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی، بولے کہ انتخابی عملے نے اپنی ذمہ داریاں بخوبی ادا کیں، نگراں حکومتوں، چیف جسٹس، آرمی چیف، الیکن کمیشن کے ممبران، سیکیورٹی فورسز سمیت تمام اداروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube