Saturday, November 27, 2021  | 21 Rabiulakhir, 1443

جماعت اسلامی کا کراچی میں ووٹوں کی گنتی پراظہاربرہمی

SAMAA | - Posted: Jul 26, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 26, 2018 | Last Updated: 3 years ago

جماعت اسلامی کے رہنماحافظ نعیم الرحمان نے کہاہےکہ سب لوگ پولنگ کے عمل سے خوش تھے مگر فارم 45 نہ دینے والے واقعے نے الیکشن متنازع بنادئیےہیں۔ حافظ نعیم الرحمان نے میڈیاسے بات کرتےہوئے کہاکہ پورا دن کو پولنگ کاعمل تھا اس سے لوگ بہت خوش تھے کہ کراچی میں کوئی ایسا واقعہ رونما نہیں...

جماعت اسلامی کے رہنماحافظ نعیم الرحمان نے کہاہےکہ سب لوگ پولنگ کے عمل سے خوش تھے مگر فارم 45 نہ دینے والے واقعے نے الیکشن متنازع بنادئیےہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے میڈیاسے بات کرتےہوئے کہاکہ پورا دن کو پولنگ کاعمل تھا اس سے لوگ بہت خوش تھے کہ کراچی میں کوئی ایسا واقعہ رونما نہیں ہوا کہ کوئی کسی پولنگ اسٹیشن پر قبضہ کرتا۔ انھوں نے مزیدکہاکہ سب لوگ اس خوشی کااظہارکررہے تھے کہ 30 بتیس سال بعد ایسا الیکشن ہوا ہےکہ اچھا نتیجہ آجائےگا اور سب ایک دوسرے کومبارک باد دیں گے۔

انھوں نے مزید کہاکہ سب کچھ ٹھیک چل رہا تھاکہ اچانک ایسی صورتحال کاسامنا کرناپڑا ہے جو تشویشناک ہے۔ انھوں نے مزید بتایاکہ صورتحال یہ ہےکہ قانون اور ضابطے کےمطابق ایک فارم ہوتا ہے جس کو فارم 45 کہتےہیں۔ یہ فارم تمام پولنگ ایجنٹس جو گنتی کےعمل میں موجود ہوتےہیں ان کو پریزائڈنگ افسروں کے دستخط کےساتھ جاری کیاجاتاہے۔ انھوں نے کہاکہ کراچی شہر میں یہ فارم 45 پرایزائڈنگ افسروں نے فراہم نہیں کئے۔ انھوں نے کہاکہ پولنگ ایجنٹس جو اندر موجود ہیں، ان سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔ جن لوگوں نے زور دینے کی کوشش کی ،انھیں نکال دیاگیا۔

مزید پڑھیے:کل ملک میں نئے پاکستان کاسورج طلوع ہوگا،شیخ رشیداحمد

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube