Saturday, November 27, 2021  | 21 Rabiulakhir, 1443

کل ملک میں نئے پاکستان کاسورج طلوع ہوگا،شیخ رشیداحمد

SAMAA | - Posted: Jul 26, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 26, 2018 | Last Updated: 3 years ago

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہےکہ پاکستان میں کل نئے پاکستان کا سورج طلوع ہوگا۔ اڈیالہ جیل شہبازشریف اور شاہد خاقان کاانتظارکررہی ہے۔ لال حویلی سے اپنے حامیوں سے خطاب کرتےہوئے شیخ رشید کاکہناتھاکہ میری زندگی کامقصد تھا کرپشن کاخاتمہ کرنا اورکرپشن والوں کو باہرنکالنا تھا۔ انھوں نے کہاکہ میری جیت...

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہےکہ پاکستان میں کل نئے پاکستان کا سورج طلوع ہوگا۔ اڈیالہ جیل شہبازشریف اور شاہد خاقان کاانتظارکررہی ہے۔

لال حویلی سے اپنے حامیوں سے خطاب کرتےہوئے شیخ رشید کاکہناتھاکہ میری زندگی کامقصد تھا کرپشن کاخاتمہ کرنا اورکرپشن والوں کو باہرنکالنا تھا۔ انھوں نے کہاکہ میری جیت مزدوروں اورڈرائیوروں کی جیت ہے۔ باقی زندگی غریبوں کے ساتھ گزاروں گا۔

انھوں نےمزیدکہاکہ آرمی چیف کاشکریہ ادا کرتاہوں جن کی وجہ سے الیکشن ممکن ہوا۔ انھوں نے مزید کہاکہ اڈیالہ جیل میں شہبازشریف اورشاہد خاقان کاانتظارہورہاہے۔ انھوں نےمضبوط پاکستان، محفوظ پاکستان اورغریبوں کےپاکستان کےنعرےبھی لگوائے۔

شیخ رشید نے مزید کہاکہ ہماری تقدیر نہ بدلی تو اس نظام کونیست و نابود کردیں گے۔ ووٹ نہ دینے والوں کی بھی خدمت کریں گے۔ لال حویلی تمام جماعتوں کاہیڈکوارٹرہے۔ آزاد خارجہ پالیسی بنائیں گے۔زرمبادلہ کوبہتربنائیں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube