Tuesday, December 7, 2021  | 2 Jamadilawal, 1443

پی ایس پی نے انتخابی نتائج مسترد کردئیے

SAMAA | - Posted: Jul 26, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 26, 2018 | Last Updated: 3 years ago

پی ایس پی کےرہنما رضاہارون نےکہاہےکہ انتخابات کی شفافیت پرسوال انتخابی فارم سے شروع ہوکر نتائج تک جاپہنچاہے۔  کمال ہاؤس کےباہر میڈیاسے بات کرتےہوئے پی ایس پی رہنما رضاہارون نے کہاکہ جو پاکستان کےآئین کی بات کرتا ہےکہ الیکشن صاف،شفاف اورغیرجانبدارہونے چاہئے۔ اس میں جو کردار پاکستان کےشہری کاہونا چاہئے تھا،ایک امن پسند شہری کاہوسکتاتھا۔...

پی ایس پی کےرہنما رضاہارون نےکہاہےکہ انتخابات کی شفافیت پرسوال انتخابی فارم سے شروع ہوکر نتائج تک جاپہنچاہے۔

 کمال ہاؤس کےباہر میڈیاسے بات کرتےہوئے پی ایس پی رہنما رضاہارون نے کہاکہ جو پاکستان کےآئین کی بات کرتا ہےکہ الیکشن صاف،شفاف اورغیرجانبدارہونے چاہئے۔ اس میں جو کردار پاکستان کےشہری کاہونا چاہئے تھا،ایک امن پسند شہری کاہوسکتاتھا۔ وہ پاکستان کے شہریوں اور بالخصوص کراچی اورحیدرآباد کےشہریوں نے ادا کیا۔ جس ماحول میں یہ الیکشن ہورہے تھے،شہری خراج تحسین کےمستحق ہیں۔

انھوں نے بتایاکہ الیکشن کا ایک طریقہ کار ہوتاہے،پی ایس پی کایہ پہلا الیکشن توہوسکتاہے مگر نظریہ کےلحاظ سے یہ دسواں الیکشن تھا۔ ان کامزید کہناتھاکہ پی ایس پی کے رہنما انتخابی عمل سمیت الیکشن کے طریقہ کار کوبھی سمجھتےہیں۔

انھوں نے انتخابات کی شفافیت پرسوال انتخابی فارم سے شروع ہوکر نتائج تک جاپہنچاہے۔ انھوں نے زور دے کرکہاکہ جوکچھ کراچی اور حیدرآباد کے انتخابی عمل میں ہوا اس کی مذمت کرتےہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube