Saturday, November 27, 2021  | 21 Rabiulakhir, 1443

شہباز شریف کا انتخابی نتائج تسلیم نہ کرنے کا اعلان

SAMAA | - Posted: Jul 26, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 26, 2018 | Last Updated: 3 years ago

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے انتخابی نتائج تسلیم نہ کرنے کا اعلان کردیا، کہتے ہیں کہ لاہور میں تاحال کسی حلقے کا سرکاری نتیجہ جاری نہیں کیا گیا، میں نے اپنے سیاسی کیریئر میں اتنی خوفناک صورتحال نہیں دیکھی، عوام کے مینڈیٹ کی توہین برداشت نہیں کریں گے، جو بھی عوامی مینڈیٹ...

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے انتخابی نتائج تسلیم نہ کرنے کا اعلان کردیا، کہتے ہیں کہ لاہور میں تاحال کسی حلقے کا سرکاری نتیجہ جاری نہیں کیا گیا، میں نے اپنے سیاسی کیریئر میں اتنی خوفناک صورتحال نہیں دیکھی، عوام کے مینڈیٹ کی توہین برداشت نہیں کریں گے، جو بھی عوامی مینڈیٹ ہوتا خوشی سے قبول کرتے، پورے لاہور سمیت ملک بھر کے کئی حلقوں میں نتائج روک دیئے گئے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے ووٹ ڈالنے کیلئے گھروں سے نکلنے والوں کا شکریہ ادا کیا، پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد جو حالات بنے ایسا زندگی میں کبھی نہیں دیکھا، اپنے سیاسی کیریئر میں اتنی خوفناک صورتحال نہیں دیکھی۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے امیدوار شکایت کررہے ہیں کہ انہیں فارم 45 نہیں دیا جارہا، تاحال لاہور کے کسی حلقے کا سرکاری اعلان نہیں ہوا، ہمارے پولنگ ایجنٹس کو پولنگ اسٹیشنز سے نکال دیا گیا۔

تفصیلات دیکھیں : الیکشن کمیشن نےفارم 45 سے متعلق وضاحت دیدی

شہباز شریف کہتے ہیں دیگر سیاسی جماعتیں بھی ایسی ہی شکایات کا اظہار کررہی ہیں، پورے پاکستان میں عوام نے ووٹ دیا، ان کے مینڈیٹ کی توہین برداشت نہیں کریں گے، جو بھی عوامی مینڈیٹ ہوتا خوشی سے قبول کرتے، ایسی صورتحال میں انتخابی نتائج تسلیم نہیں کریں گے۔

[iframe width="640" height="360" frameborder="0" scrolling="no" marginheight="0" marginwidth="0" src="https://www.youtube.com/embed/O_ZbGj1Mlfg"]

وہ بولے کہ ملک میں ہر جگہ الیکشن قوانین کی خلاف ورزی کی جارہی ہے، اس طرح پاکستان ترقی نہیں کرسکتا، آج جو کچھ ہوا اس سے پاکستان 30 سال پیچھے چلا گیا، یہ حکومت یا اپوزیشن میں بیٹھنے کی بات نہیں، پاکستان کے مستقبل کا سوال ہے۔

مزید جانیے : الیکشن 2018 کا غیر سرکاری پہلا مکمل نتیجہ، پی ٹی آئی کامیاب

مشاہد حسین سید کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کے بھونڈے ترین الیکشن ہیں، تمام پولنگ اسٹیشن سے ایجنٹس کو باہر نکال کر قوانین کی دھجیاں اڑائی گی، میڈیا کو بھی کوریج سے روکا گیا، یہ سب کچھ طے شدہ تھا۔

مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ مسلم لیگ ن واضح طور پر انتخابی نتائج کو مسترد کرتی ہے، حکام کی جانب سے فارم 45 فراہم نہیں کیا جارہا، یہ عوامی مینڈیٹ چوری کرنے کی کوشش ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube