این اے 60،شيخ رشيد نے ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کردیا

Samaa Web Desk
July 24, 2018

عوام مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے این اے ساٹھ راولپنڈی میں الیکشن ملتوی رکھنے کا ہائی کورٹ کا فیصلہ عدالت عظمی میں چیلنج کردیا۔


درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے قانون کو مد نظر نہیں رکھا اور یہ پہلا موقع ہے کہ عمر قید کے مجرم کےلئے الیکشن ملتوی ہوا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کسی امیدوار کے انتقال پر ملتوی ہوسکتا ہے اس لیے شیڈول کے مطابق حلقہ 60 میں الیکشن کا حکم دیا جائے۔

ایفیڈرین کیس، حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا، عدالت سے گرفتار

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ 60 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا دیے جانے کے بعد انتخابات ملتوی کیے تھے۔ انسداد منشیات کی عدالت نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں حنیف عباسی کو سزا سائی تھی۔

حلقے 60 میں انتخابات ملتوی ہونے پر شیخ رشید نے 23 جولائی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی جس کو مسترد کر دیا گیا تھا۔