Wednesday, August 12, 2020  | 21 Zilhaj, 1441
ہوم   > Election

خودکش حملے میں شہید اکرام اللہ گنڈاپور سپرد خاک، مقدمہ درج

SAMAA | - Posted: Jul 23, 2018 | Last Updated: 2 years ago
Posted: Jul 23, 2018 | Last Updated: 2 years ago

 

ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش حملے میں شہید ہونے والے تحریک انصاف کے امیدوار اکرام اللہ گنڈا پور کو سپرد خاک کردیا گیا جبکہ پولیس نے ان کے بیٹے کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

قبل ازیں شہید اکرام اللہ گنڈا پور کی نماز جنازہ کولاچی کےگورنمٹ ڈگری کالج میں اداکردی گئی۔ نمازجنازہ میں تحریک انصاف کے کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 اس موقع پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ اکرام اللہ گنڈاپور ڈي آئي خان کے حلقے پی کے ننانوے سے تحریک انصاف کے اميدوار تھے۔

نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد اکرام اللہ گنڈاپور کی تدفین ان کی رہائشگاہ میں ہی کردی گئی ہے۔

گزشتہ روز انتخابی مہم کے دوران خودکش حملہ آور نے اکرام اللہ گنڈہ پور کی گاڑی کو نشانہ بنایا تھا۔ جس کے باعث وہ موقع پر زخمی ہوگئے اور ان کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ کلاچی خودکش حملے کا مقدمہ اکرام اللہ گنڈاپور کے صاحبزادے آریز خان کی مدعیت میں درج کرلیا گیا جس میں نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پانچ سال قبل ان کے بھائی اسراراللہ گنڈا پور بھی دہشت گردی کے حملے میں شہید ہوئے تھے۔

حالیہ انتخابات کے دوران دہشت گردی کے واقعات

پشاور کے علاقے یکہ توت میں 10 جولائی کو عوامی نیشنل پارٹی کی کارنر میٹنگ میں دھماکے کے نتیجے میں اے این پی امیدوار ہارون بلور سمیت 22 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے۔

مستونگ میں انتخابی مہم کے دوران 13 جولائی کو خودکش حملے میں بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار سراج رئیسانی سمیت 149 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے۔

اسی روز متحدہ مجلس عمل کے این اے 35 بنوں سے امیدوار اکرم خان درانی کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا جس میں 4 افراد جاں بحق ہوئے۔

سترہ جولائی کو سابق وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے این اے 55 اٹک سے امیدوار شیخ آفتاب کامرہ میں انتخابی مہم میں شرکت کے بعد واپس آرہے تھے کہ ان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی تاہم وہ قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے۔

دہشت گردوں نے 22 جولائی کو بنوں کے علاقے بسیہ خیل متحدہ مجلس عمل کے امیدوار اکرام خان درانی کو نشانہ بنایا جس میں وہ محفوظ رہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube