Wednesday, August 12, 2020  | 21 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

الیکشن کی گہماگہمی،7حلقوں ميں انتخابات ملتوی

SAMAA | - Posted: Jul 22, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 22, 2018 | Last Updated: 2 years ago

ملک بھر ميں اليکشن کي گہماگہمي تو جاري ہے مگر قومي اور صوبائي اسمبليوں کے سات حلقوں ميں انتخابات ملتوي کرديے گئے جس میں قومي اسمبلي کے2،صوبائي کے5حلقے شامل ہيں۔ عام انتخابات ميں چند روز باقي مگر چند حلقوں ميں اليکشن ملتوي ہوگئے ، ڈیرا اسماعیل خان میں پي ٹي آئي کے امیدوار اکرام اللہ...

ملک بھر ميں اليکشن کي گہماگہمي تو جاري ہے مگر قومي اور صوبائي اسمبليوں کے سات حلقوں ميں انتخابات ملتوي کرديے گئے جس میں قومي اسمبلي کے2،صوبائي کے5حلقے شامل ہيں۔

عام انتخابات ميں چند روز باقي مگر چند حلقوں ميں اليکشن ملتوي ہوگئے ، ڈیرا اسماعیل خان میں پي ٹي آئي کے امیدوار اکرام اللہ گنڈا پور خودکش حملے میں شہید ہوگئے، اکرام اللہ کي شہادت کے بعد حلقہ پی کے 99 میں الیکشن ملتوی کرديے گئے ہيں۔

اس سے قبل بلوچستان ميں حلقہ پی بی 35 مستونگ کے امیدوار نوابزادہ سراج رئیسانی خودکش بم دھماکے میں شہید ہوئے تھے اور وہاں انتخابات التوا کا شکار ہوگئے۔

خيبرپختونخوا کے حلقہ پی کے 78 پشاور میں ہارون بلور کی خودکش حملے میں شہادت کے بعد الیکشن ملتوی کردیے گئے۔

پنجاب ميں این اے 60 راولپنڈی میں حنیف عباسی ايفي ڈرين کوٹا کيس ميں گرفتاري کے بعد نااہل ہوگئے اور اس حلقے ميں بھي انتخابات بعد ميں ہوں گے۔

این اے 103 اور پی پی 103 فیصل آباد میں آزاد امیدوار مرزا احمد مغل کی مبینہ خودکشی پر الیکشن التوا ميں چلے گئے۔

سندھ ميں کراچی کے حلقہ پی ایس 87 ملیر میں تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار شریف احمد خان ٹریفک حادثے میں انتقال کرگئے۔ جس کے بعد حلقے ميں انتخابات ملتوی کرديے گئے ہيں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube