مسلم لیگ ن کا ووٹ بینک توڑا نہیں جاسکتا، سعد رفیق

SAMAA | - Posted: Jul 21, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 21, 2018 | Last Updated: 3 years ago

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ میں 2013 سے زیادہ بریک تھرو دیکھ رہا ہوں، خاموش طوفان 25 جولائی کو شیر پر مہر لگائے گا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ انتخابی مہم اپنے آخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہے، مسلم لیگ ن...

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ میں 2013 سے زیادہ بریک تھرو دیکھ رہا ہوں، خاموش طوفان 25 جولائی کو شیر پر مہر لگائے گا۔


لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ انتخابی مہم اپنے آخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہے، مسلم لیگ ن کا ووٹ بینک بریک نہیں کیا جا سکتا۔ 2018 میں ووٹ شیر کو نظریاتی بنیادوں پر دیں گے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پی ٹی آئی کے حامی اشتعال انگیزی کر رہے ہيں، جبکہ ہمارے کیمپس سے گزرتے وقت گالیاں دیتے ہیں۔ الیکشن لڑتے وقت ذہن میں رکھیں یہ الیکشن ہے جنگ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکنوں کے خلاف مقدمے درج کیے گئے ہیں۔

سعد رفیق نے کہا کہ خرچہ کرکے بھي پی ٹی آئی کے جلسوں میں لوگ نہیں آتے، پی ٹی آئی میں پہلے والا جذبہ نہیں دیکھ رہا۔ نظریاتی ووٹرز کے سامنے عمران خان ایکسپوز ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کے تمام بل بورڈز پی ٹی آئی نے بک کیے ہوئے ہیں۔ ایک ہی رات میں 30، 30 ہزار بینر لگائے جا رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کی انتخابی اخراجات کا نوٹس لے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube