Sunday, December 5, 2021  | 29 Rabiulakhir, 1443

فیصل آبادمیں آزادامیدوارکی مبینہ خودکشی،حلقے میں انتخابات ملتوی

SAMAA | and - Posted: Jul 21, 2018 | Last Updated: 3 years ago
Posted: Jul 21, 2018 | Last Updated: 3 years ago

فیصل آباد میں حلقہ این اے ایک سو تین اور پی پی ایک سو تین سے آزاد امیدوار احمد مغل نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق احمد مغل نے خود کو گولی ماری۔ احمد مغل نے بیٹوں سے جھگڑے پر خودکشی کی۔ ان کی لاش علاقےکے قبرستان سے ملی۔یہ واقعے گذشتہ رات...

فیصل آباد میں حلقہ این اے ایک سو تین اور پی پی ایک سو تین سے آزاد امیدوار احمد مغل نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق احمد مغل نے خود کو گولی ماری۔ احمد مغل نے بیٹوں سے جھگڑے پر خودکشی کی۔ ان کی لاش علاقےکے قبرستان سے ملی۔یہ واقعے گذشتہ رات پیش آیا۔احمد مغل این اے 103اور پی پی 103 سے امیدوار تھے۔ان کا انتخابی نشان پک اپ تھا۔پیشے کےلحاظ سے احمد مغل کاشت کار تھے۔مبینہ خودکشی سے پہلے ویڈیو بیان میں انھوں نےکہا کہ بہو نے زندگی اجیرن کر رکھی تھی۔آخری دَم تک اُس کا مقابلہ کرنا چاہتا تھا،بیٹوں نے بھی ساتھ نہ دیااور اب خودکشی کے سوا کوئی چارہ نہ تھا۔

انھوں نے ویڈیوپیغام میں مزید کہاکہ بیٹے ساجد کی بیوی رخسانہ بہت فسادی اورخاندان تباہ کرنےوالی عورت ہے۔انھوں نے افسوس ناک لہجےمیں کہاتھاکہ میرے لیے اتنی مشکل کردی کہ موت کے سوا کوئی حل نہیں۔ انھوں نے اپنی موت کاذمہ دار خالد،عابد،ساجد،بہویئں اورپوتے کوقرار دیا۔انھوں نے یہ بھی کہاکہ میری غلطی معاف کردینا،میں اپنی قبر کے قریب بات کر رہا ہوں،جب میری قبر کے قریب سے گزرنا تو میرے لیے دعا کرنا۔

الیکشن کمیشن کےقواعدکےمطابق ان دونوں حلقوں میں انتخابات ملتوی کردئیےگئےہیں۔ان کے مدمقابل ن ليگ کے علی گوہر بلوچ اور پی ٹی آئی سے سعداللہ بلوچ انتخاب لڑ رہے تھے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube