ہوم   >  پاکستان

گستاخانہ مواد نہ ہٹا تو ٹویٹر بلاک کردیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ

1 year ago


سوشل میڈیا سے گستاخانہ مواد نہ ہٹانے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے اظہار برہمی کیا۔

جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیے دو مئی کو فیصلہ سنایا ابھی تک عملدرآمد نہیں ہوا۔ آئندہ سماعت تک عمل نہ ہوا تو ملک میں ٹویٹر بلاک کردیں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا سے گستاخانہ مواد ہٹانے سےمتعلق عمل درآمد کیس کی سماعت کے دوران سپیشل سیکرٹری وزارت داخلہ عدالت میں پیش ہوئے۔

جسٹس صدیقی نے استفسار کیا کہ دو مئی کو گستاخانہ مواد کیس کا فیصلہ سنایا تھا۔عدالتی احکامات پر ابھی تک عملدرآمد کیوں نہیں ہوا۔

عدالت نے حکم دیا ایڈیشنل سیکرٹری سطح کے افسر کو عدالتی معاونت کے لیے مقرر کیا جائے۔ عدالتی احکامات کی روشنی میں ٹویٹر حکام کو خط لکھا جائے۔

جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیے ابھی احکامات دے کر ٹویٹر بند کراسکتا ہوں۔ ٹویٹر بند ہوا تو سیاسی لیڈر روتے پھریں گے کہ ان کی الیکشن مہم متاثرہوگئی۔

عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت تک گستاخانہ مواد نہ ہٹایا گیا تو ملک میں ٹویٹر بلاک کردیں گے۔

آئی جی اسلام آباد کو ہدایت کردی کہ درخواست گزار سلمان شاہد کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی گئی۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں